جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے نواز شریف کو کیا پیشکش کی تھی؟ سینئر ن لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

 

 

عرفان صدیقی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف بار بار توسیع کا پیغام بھجواتے رہے، بالآخر انہوں نے نواز شریف سے براہِ راست توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے پاناما کا معاملہ حل کروانے کی پیشکش کی تھی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی پیشکش کو نواز شریف نے رَد کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close