مسلم لیگ (ن)میں پھر اختلافات، سابق لیگی وزیر کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور (پی این آئی) مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں اختلافات سامنے آگئے۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب نے آزاد حیثیت میں انتخابات کا لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار مہتاب خان نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلیں۔ سردار مہتاب نےا این اے 16 خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ سردار مہتاب نے پارٹی کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہارکیا۔ مہتاب خان نے کہا کہ صوبہ میں ن کی قیادت اپنی زات کا سوچتی ہے، میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہئے ۔ مسلم لیگ ن میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ مہتاب خان نے مزیدکہاکہ نوازشریف کے پاس کمزور ٹیم ہے،معاشی بحران کا حل مشکل ہے۔ ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔ میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں۔ موجود حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں، مسلم لیگ ن میں بھی ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جو منافقانہ رویہ رکھتے ہیں، مہتاب خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے، سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں۔ خیال رہےکہ گذشتہ ماہ بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعلیٰ و گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق بکوٹ میں بلدیاتی نمائندگان کے ایک پروگرام سے خطاب کے دوران انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ حلقہ سرکل بکوٹ ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔ گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ایبٹ آباد اور ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد سیاسی میدان میں ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بروقت کامیاب سیاسی حکمت عملی اپنائی وہیں پر سردار مہتاب نے بھی آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close