پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

لاہور(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی عمر تنویر بٹ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق رکن پنجاب اسمبلی عمر تنویر بٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی، پارٹی کی رکنیت سے استعفے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔عمر تنویر بٹ نے نو مئی سے روپوشی کے بعد آج ہی ازخود گرفتاری دی تھی۔
اپنے پیغام میں سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ریاستی اداروں پر حملے اور ان کو بدنام کرنے کی مذمت کرتا ہوں ، ریاستی اداروں سے تصادم کی پالیسی پرعمل کرکے سیاست جاری رکھنا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ میرے ملک کو ترقی سے نوازے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close