دوران عدت نکاح، عدالت نے عمران خان کو طلب کر لیا، کب پیش ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) عدت کے دوران نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عدالت نے طلب کر لیا ہے ۔۔۔سینئر سول جج قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کے کیس میں عمران خان کو 18 دسمبر کو عدالت طلب کر لیا ہے۔۔۔۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close