سائفر کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے تاریخ دے دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔سپریم کورٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بینچ تبدیل کر دیا گیا، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہیں، کیس کی سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close