تحریک انصاف کے 18رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا کو فہرست تھمادی گئی، کس کس کے نام شامل ہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو لسٹ مہیا کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق لسٹ وزارت داخلہ کی جانب سے نادرا کو بھجوائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید، اعظم سواتی، حماداظہر، میاں اسلم اقبال ،کرامت علی کھوکھر، حافظ فرحت عباس ، علی امین گنڈا پور ،امتیازاحمد شیخ، واثق قیوم عباسی،علی اصغر منڈا کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ، احمد خان نیازی،جمشید چیمہ ، زبیرنیازی، اسد زماں چیمہ، سعید سندھو، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لسٹ میں شامل افراد ملک بھر کے مختلف تھانوں کو مطلوب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close