لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے نائب صدر شیرافضل مروت کی گرفتاری کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا جہاں انہیں 30روز کے لیے نظر بند رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل اور نائب صدر تحریک انصاف شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود تھے جب پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔ اس سے قبل بھی شیر افضل مروت کو باجوڑ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں