سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

کوئٹہ(پی این آئی) سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان ۔۔ بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز اور کالجز میں 16دسمبر سے 75دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبے کے سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے چھٹیوں کے بعد یکم مارچ 2024 کو کھولے جائیں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے 18اضلاع کے سکولز، کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 16دسمبر سے 29فروری تک ہوں گی،دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری 2024تک کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close