پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرنے کا امکان، ن لیگی رہنمائوں کی اہم ملاقات کا احوال سامنے آگیا

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد مسلسل سیاسی پارہ ہائی جارہا ہے ، ایک طرف ن لیگ کی جانب سے مختلف سیاسی پارٹیوں کیساتھ الحاق کی باتیں منظر عام پر آرہی ہیں تو دوسری جانب سے بلاول بھٹو تن تنہا سیاسی حریفوں پر تیر چلا رہے ہیں۔

ایسے میں بدین سے خبر سامنے آئی ہے کہ پیپلزپارٹی کےسابق رکن قومی اسمبلی سابق ضلع ناظم کمال خان چانگ کی مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن ،کھیئل داس کوھستانی سےملاقات ہوئی ہے، اہم ملاقات میں عثمان جنجوہ بھی شریک تھے ، بشیر میمن اور کھیئل داس کوھستانی نے سردار کمال خان چانگ کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، سردار کمال خان چانگ کا ن لیگ میں شمولیت کی دعوت پر جلد مثبت جواب دینےکا عندیہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close