سائبر کرائم، تفتیش ایف آئی اے نہیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی کابینہ نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی۔نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کے مطابق ایجنسی کے قیام سے شہریوں کے لیے سائبر اسپیس کو محفوظ بنایا جا سکے گا، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ اب نئی ایجنسی کو ذمہ داری سونپے گا۔

عمر سیف نے کہا کہ ملک میں سائبر کرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، وفاقی کابینہ کی طرف سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی منظوری دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام ٹریبونل بنائی جائے گی، جس میں خاص علم رکھنے والے شامل ہوں گے، ٹیلی کام سیکٹر کے کیس اب لمبے عرصے تک التوا کا شکار نہیں رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close