راولپنڈی(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے23 جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں