اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی لگا دی گئی۔
پابندی الیکشن کمیشن کی طرف سے لگائی گئی ہے، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں جس کے سبب ڈی سیز اور اے ڈی سیز کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی مراسلے جاری کر دیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں