آن لائن ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا ہے کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ سسٹم سے شہری بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں اور صرف دو روز میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنا لئے ہیں۔

نئے سسٹم کی بدولت شہریوں کو سرکاری دفاتر اور لمبی قطاروں میں بھی نہیں لگنا پڑا جبکہ لائسنس فیس کی ادائیگی بھی آن لائن کر دی گئی ہے اور گھر بیٹھے چند منٹ میں لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح لائسنس کا پرنٹ یا تصویر ٹریفک وارڈن کو دکھائی جا سکتی ہے۔ چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ چند روز میں ریگولر لائسنس کی تجدید‘ڈپلیکیٹ اور انٹرنیشنل لائسنس سے متعلقہ خدمات کو بھی آن لائن کیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ dlims.punjab.gov.pk پر اپلائی کر کے نیا لرنر لائسنس فوری حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close