فوادچوہدری کے حلقے میں الیکشن کون لڑے گا؟ اہلیہ حبا چوہدری کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور مہم میں خود چلاؤں گی۔

حبا فواد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا۔فواد چوہدری کی موجودگی میں بھی فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا ،ان کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔ حبا فواد نے یہ بھی کہا کہ آج بھی چل کر اندر جانا پڑا ،آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کو دیکھنا پڑے گا ۔خیال رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس مین سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم کی کاروائی 19 دسمبر تک مؤخر ہوگئی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی آج کی سماعت مکمل ہوگئی، اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی، وکیل شعیب شاہین کے سپریم کورٹ مصروف ہونے کی بنا پر کارروائی آگے نا بڑھائی جا سکی جب کہ فواد چوہدری کے وکلاء کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی عدالتی اختیار نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وکلاء کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بحث کی گئی، جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم کی کاروائی 19 دسمبر تک مؤخر کردی گئی اور الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواد نے بتایا کہ توہین الیکشن کمشنر کیس میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر کے وکلاء نے الیکشن کمیشن کی سماعت کے خلاف درخواست دائر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close