نواز شریف کی نااہلی کی مدت تاحیات ہے یا نہیں؟ قانونی ماہرین کی رائےآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پانامہ پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر دائر تمام ریفرنسز میں بریت کے باوجود کیا مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے؟

یہ وہ سوال ہے جو سیاسی و آئینی ماہرین میں موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کے فیصلے پر آئینی ماہرین نے متضاد رائے کا اظہار کیا ہے۔ بیشتر آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں جبکہ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق اس آرٹیکل کے تحت نااہلی کی مدت تاحیات ہے۔ بعد میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر کے نااہلی کی مدت 5 سال کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close