جمائمہ خان نے آصف زرداری کے سنگین الزامات پر اپنا ردِعمل دیدیا

لندن (پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے سنگین الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر)پر پیغام جاری کرتے ہوئے جمائمہ نے لکھا کہ ” میں زرداری کے ولاگرز کو پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتی ہوں،میں صرف پاکستان میں امن اور خوشحالی کی خواہش کروں گی۔یا د رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹریو میں آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ باہربیٹھےولاگرزکو جمائما پیسےدےرہی ہے،ایک لابی انہیں سپورٹ کررہی ہے،اس لابی کے کوئی اور مقاصد ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ مسزاینوبل اور ان کےگروپ نےکیسےپیسہ بنایاایک ڈاکومنٹری میں ذکرہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کویہاں سپورٹ ملنےکی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے، اوورسیزپاکستانیوں کوبھی بہکایا گیا ہےوہ نہیں سمجھ رہےیہاں کیاعالم ہے،اوورسیزپولز پر نکلنےوالی رپورٹ پرسمجھتےہیں یہ بہت مقبول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close