گھریلو صارفین کو گیس کتنے گھنٹے فراہم کی جائیگی؟ سوشل میڈیا پر وائرل شیڈول کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو دن میں تین ٹائم مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ‘ لوگو’ لگی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں گیس کے تین مختلف اوقات کار درج کئیے گئے ہیں ۔ تصویر کے مطابق، قدرتی گیس گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے، 11:30بجے سے دوپہر 1:30بجے تک اور شام 5:30 بجے سےرات 8:30بجےتک فراہم کی جائے گی۔

 

May be an image of text

 

درحقیقت یہ دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے ایسا کو بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔یہ پوسٹ 17 جنوری کو ایک فیس بک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیاکہ گیس کی فراہمی کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔ایس این جی پی ایل نے ایسی کسی بھی پوسٹ یا اوقات کار جاری کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے ، ایس این جی پی ایل کے ترجمان امجد اکرام نے بتایا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں صبح، دوپہر یا شام کے اوقات شامل نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ” ابھی کوئی شیڈول نہیں ہے، گیس کی سپلائی رات 10 بجے سےصبح 6 بجے تک بند کر دیتے ہیں، اس میں انڈسٹری کو بند نہیں کرتے، صرف گھریلوصارفین کےلئے بند ہوتی ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close