تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کیلئے ایک اور بُری خبر

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس نےنومئی کے واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرانے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔

 

 

 

جن رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے بغیر کوئی قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کردیے جائیں، اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close