افغانستان سے پیاز کی بوریوں میں جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آنیوالی گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کرلئے، اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، امریکی رائفل، گرنیڈ شامل ہیں۔
طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔

جدید امریکی ہتھیار دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے، افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوران تفتیش گرفتار افغان ڈرائیور سے اہم انکشافات متوقع ہیں، برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین اور مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔پکڑے گئے ہتھیاروں میں امریکی رائفل گرینیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزربیم بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں