پی آئی اے کی فلائٹ ابھی وقت پر نہیں چل رہی، فیصل واوڈا نے کس تاخیر کی جانب اشارہ کر دیا؟

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی فلائٹ ابھی وقت پر نہیں چل رہی ، اگر آج نواز شریف بری ہوئے تو پہلے ان کے ساتھ غلط کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر اس وقت غلط کیا گیا تھا تو غلط کرنے والوں کیلئے سزا کون متعین کرے گا، اگر آج ٹھیک ہوا ہے تو پہلے والوں کی سزا متعین کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ جنہوں نے غلط فیصلے کیے ان کیلئے سزا کون متعین کرے گا، پی آئی اے کی فلائٹ ابھی وقت پر نہیں چل رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close