چیئرمین تحریک انصاف سے اہم ملک کے سفیر کی ملاقات، انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان کا معاملہ بھی گفتگو کا حصہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔پاکستان میں عام انتخابات کے ماحول اور سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب میں شرکت کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں انتخابات کے ملکی ترقی و خوشحالی پر اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

۔۔پی ٹی آئی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات بھی زیر بحث آئے۔ ”بلّے“ کےانتخابی نشان کےحوالے سے الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی بھی زیر بحث آئی۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close