سردیوں میں پھر ایل پی جی کا بحران تیار

لاہور (پی این آئی) ملک میں موسم سرما میں ایل پی جی کے بحران کا خدشہ ہے، پاکستان آنے والے ایل پی جی کے دو جہاز سری لنکا چلے گئے ہیں۔ ان جہازوں کے ذریعے21 ہزار ٹن ایل پی جی آنی تھی۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر سردیوں میں ایل پی جی بحران کا خدشہ ظاہر کردیاہے۔۔۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی کی ماہانہ ضرورت ہے، حکومت فوری طور پر گیس قلت دور کرنے کے اقدامات کرے۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی قلت سے قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close