اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شکر کریں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا،سپریم کورٹ کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے انصاف کی توقع ہے، کیوں نہیں ہے، مجھے عدالت سے انصاف کی امید ہے،سابق صدر سے پوچھا گیا کہ کیس اتنی دیر سے کیوں لگایا گیا؟اس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس سے سوال نکالتے رہیں کیوں جلدی آئے دیر سے کیوں آئے،
شکر کریں یہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں