فواد چوہدری کو کون سی جیل بھجوا دیا گیا؟

راولپنڈی (آئی این پی)فراڈ کیس میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا،راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیئنر سول جج غلام اکبر نے فواد چودھری کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی،جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close