کون سی سیاسی جماعتیں الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں ؟

سکھر(آئی این پی)رہنما پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جو پروٹوکول آپ لے رہے ہیں، اس سے الزام تو لگے گا کہ آپ لاڈلے ہیں، ن لیگ والے لاڈلے پن کی نشانیاں نہ چھوڑیں،سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعدخورشید شاہ نے عدالت کے باہر گفتگو کے دوران کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہے جو الیکشن مہم چلا رہی ہے، باقی پارٹیاں کہتی ہیں کہ سردی ہو گی،

الیکشن نہ کرا ئو،خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستداں اتنے نیچے نہ جائیں کہ ان پر الزامات لگیں، ایسا نہ لگے کہ وہ لاڈلے ہیں یا انہیں لایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کسی جماعت کو روکنا نہیں چاہیے، کسی کو لاڈلہ بننے کا شوق ہے تو بن جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close