9 مئی توڑ پھوڑ کیس، غیر حاضر ملزمان کیخلاف کیا کارروائی ہو گی؟

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9مئی کو ہوئی توڑ پھوڑ کے کیسز میں اگلی سماعت پر غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،عدالت میں راجہ خرم نواز اور عامر محمود کیانی کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کیسز پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں وکلائے صفائی سردار مصروف، آمنہ علی پیش ہوئے،عدالت نے راجہ خرم نواز اور عامر محمود کیانی کی حاضری لگائی،عدالت میں وکیلِ صفائی سردار مصروف نے مقف اختیار کیا کہ جو ملزمان آتے ہیں،

ان کی حد تک تو کیس کو آگے بڑھایا جائے،اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ملزمان کی حاضری مکمل ہونے تک کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضری یقینی بنائیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے،بعد ازاں اے ٹی سی نے سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close