راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 50سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 12بجے پیش ہونا ہے، میری طبیعت بھی خراب ہے،انہوں نے کہا کہ میں ان کا ملازم نہیں اتنی دیر جیل کے باہر انتظار کروں، اس کیس کو الگ کر کے ان کی انا کی تسکین ہوگئی، حالانکہ کیس 13دسمبر کو لگنا تھا،لطیف کھوسہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے وقت بھی گاڑی کو جیل میں لے جانے کی اجازت تھی،
اگر انہوں نے کوئی نیا قانون بنایا ہے تو اس طرح عدالت میں پیش نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی عدالت میں جانے ہی نہیں دے رہا، کس طرح پیش ہوں، رات کو 8بجے مطلع کیا گیا صبح پیش ہوں، میری اہلیہ اسپتال میں داخل ہے۔اڈیالہ جیل کے اندر گاڑی لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر وکیل لطیف کھوسہ واپس روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں