اسلام آباد(آئی این پی ) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کو مضبوط کرناہے،تشدد کا راستہ چننے والے ہاتھ کو کاٹناپڑے گا۔ اسلام آباد پولیس لائین میں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مذہب کے نام پر جاری جنگ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان کا مطلب لاالہ اللہ ہے، پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم جیتی ہوئی جنگ ہارے، ہمارے لیول کے لوگ کنفیوزہیں،
اس کنفیوژن کو ختم کرنا ہوگا ،کسی بھی وجہ سے ہتھیار اٹھانے والے کا ہاتھ کاٹنا ہوگا.انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف فوج نہیں ریاست کے خلاف ہے۔ہم سب نے مل کر لڑنا ہے،پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا،ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بطور سوسائٹی کرپشن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں