خدیجہ شاہ کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے مشہور فیشن ڈیزائنر، پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کرنے پر پنجاب پولیس کو انہیں دوپہر ڈھائی بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔
آج اس حوالے سے سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا تھا، لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کر کے ان کے تین روزہ راہداری ریمانڈ کے لیے درخواست دائر کر دی۔۔۔۔تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close