کوہاٹ(آئی این پی)کوہاٹ میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی شیر افضل مروت کئی مقامات پر پولیس کو چکمہ دے کر جلسہ گاہ پہنچے ،رپورٹس کے مطابق کوہاٹ کے جنانہ فٹبال گروانڈ میں تحریک انصاف نے پنڈال سجایا جہاں کارکنان صبح سویرے سے پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کرکے جلسہ گاہ پہنچے ہیںپولیس کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی تھیں دور دراز کے کئی قافلے بروقت نا پہنچ سکے،تحریک انصاف کے مرکزی سینئرنائب صدر شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کا سارا دن ورکرز انتظار کرتے رہے۔
شیر افضل عصر کے وقت اچانک نمودار ہوئے اور موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچے۔ شیر افضل مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرز کو جھوٹے مقدموں اور دھمکیوں سے ڈریا نہیں جاسکتا۔غدار عمران خان نہیں ۔زرداری ۔نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ہیں،شیر افضل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے مر جاوں گا لیکن ڈیل کر کے باہر نہیں جاونگا،شیر افضل نے کہا کہ عمران خان کا پیغام کوہاٹ کارکنوں کو پہنچانے آیا ہوں عمران نے پیغام دیا ہے کہ شہریار آفریدی نے کوہاٹ والوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے مشکلات کے دور میں شہریار آفریدی کی قربانیاں سب پر بھاری ہیں،انہوں نے کہا انتخابات میں ورکرز کا ووٹ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کو ملے گا۔جو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جائے گا وہ پرویز خٹک اور محمود خان کی صفوں میں کھڑا ہوگا اب عوام مزید جبر اور ظلم برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں