دو شہروں میں دھماکے، جانی نقصان کی اطلاعات

لاہور (پی این آئی ) صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور میں ہونے والے دھماکوں میں بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے علاقہ توکل ٹاؤن کائیاں پور روڈ پر واقع کباڑی کی دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر لاہور کے علاقے مغل پورہ کی آٹو مارکیٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ گٹر میں گیس بھر جانے کے باعث لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں دھماکہ ہوا، گیس دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں