صدر عارف علوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورنگران وزیراعظم انوارا لحق کاکڑ نے انسانی حقوق کے عالمی پر اپنے اپنے پیغامات جاری کردیئے۔

 

صدر مملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے،فلسطینیوں پر ریاستی دہشتگردی پر عالمی برادری اسرائیل کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،اسرائیلی بمباری سے خواتین، بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شہید ہوئے۔صدر مملکت نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کے راج پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔

 

 

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ پاکستانی انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا،پاکستان بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا، پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کئے۔ان کاکہناتھا کہ بھارت غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دباؤڈالے،غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں،غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے،اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کوششیں کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں