کھاد کی قلت سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)نگراں وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اعداد و شمار پر گہری نظر ہے، قلت نہیں ہونے دیں گے۔

 

 

 

حکومت نے قلت کے پیش نظر درآمدی کھاد کے جہاز آرڈر کر دبے ہیں۔نگراں وفاقی وزیر صنعت تجارت گوہر اعجاز نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ کھاد کی مصنوعی قلت کے حوالے سے تمام کھاد فیکٹریوں کو ہدایت کر دی ہے، پیداوار و سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر سے درآمدی کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پہنچنا شروع ہوں گے۔ درآمدی کھاد کی مکمل کھیپ 20 جنوری تک پاکستانی گوداموں میں پہنچ جائے گی۔گوہر اعجاز نے کہا کہ قلت کی بنا پر کسی کمپنی یا ڈیلر کو کھاد مہنگی بیچنے کی اجازت نہیں ہے۔ مقررہ نرخ پر گندم کی فصل کیلئے کھاد دستیاب ہو گی۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کر دی ہے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں