لاہور (پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کو ’ڈسٹ فری‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جیل روڈ سے سڑکوں کے واشنگ منصوبے کا آغاز کر دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کم نہیں ہوسکی ہے، لاہور میں مٹی اور ٹریفک سموگ کا باعث ہے، شہر کی 79 سڑکوں پر مٹی کم کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جن سڑکوں پر مٹی زیادہ ہے انہیں واش کیا جائے گا، مٹی پر پانی کے چھڑکاؤ سے فائدہ نہیں، روزانہ چار ٹیمیں رات کو شہر کی 8 سے 10 سڑکیں صاف کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں