انا للہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی رہنما کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

دبئی (پی این آئی) مسلم لیگ (ن )دبئی کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالرزاق کے چھوٹے بھائی محمد عرفاق حرکت قلب بند ہونے سے نارووال میں انتقال کر گئے۔

 

 

 

مرحوم محمد عرفاق کی عمر38 برس تھی- وہ ایک عرصہ تک دبئی میں بسلسلہ روزگاررہے اور اب کچھ عرصہ سے پاکستان میں تھے۔ مرحوم محمد عرفاق نے اپنے پسماندگان میں 7 سالہ بیٹا فیض رسول اور بیوہ چھوڑی ہے۔ مرحوم محمد عرفاق کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔محمد عرفاق کے انتقال پرمسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات کے عہدیداران، ممبران، کارکنوں اورعزیز و اقارب نے چودھری عبدالرزاق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم محمد عرفاق کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close