پیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہوگا؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ 16دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

 

 

 

 

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ یاد رہے ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی، اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close