زوردار دھماکہ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

خضدار (پی این آئی ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ خضدار میں ہونے والے دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار میں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ خضدار کے ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی پر ہوا، جس میں پولیس افسر مراد جاموٹ شہید ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان نے واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا ہے کہ بحالی امن پر مامور سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے، واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کی جائے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close