مریم نواز کے جلال پورجٹاں جلسے میں کتنے لوگ تھے؟

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن )کے تحت گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں گزشتہ روز ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف صحافی غریدہ فاروقی نے مسلم لیگ ن کے جلالپور جٹاں میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی تصویری جھلکیاں پوسٹ کیں اور عوام کی شرکت پر تبصرہ بھی کیا۔
غریدہ فاروقی نے پوسٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ ن پر تنقید کی جارہی تھی کہ نوازشریف کی پاکستان واپسی کے موقع پر لاہور میں ہونے والے جلسے کے بعد ن لیگ عوام میں جانے سے کترا رہی ہے،

لیکن مریم نواز نے اس کنونشن کے ذریعے بھرپور جواب دے دیا ہے۔
صحافی نے لکھا کہ ووٹ کی طاقت کا استعمال سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ زمین پر موجود عوام نے کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں