فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دیور فیصل چوہدری پر سنگین الزامات عائد کردیے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دیور پر شوہر سے ملاقات نہ کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں فواد سے ملاقات فیصل چودھری کے کہنے پر نہیں کرائی گئی وہ بھابھی، بھتیجوں کا حق مار رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں حبا چودھری نے کہا کہ آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ کل میری اڈیالہ جیل میں شوہر فواد چودھری سے ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ سب وکیل فیصل چودھری کے کہنے پر ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، یہ سب فیصل چودھری کی طرف سے کیا جا رہا ہے، ان سے پوچھیں جو بھابی اوربھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close