شیخ رشید کا 9 مئی واقعات سے متعلق پھر بڑا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت کے باہرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔ علاوہ ازیں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی کیس نہیں۔ بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔ ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے، چلے کے بعد کوئی ٹویٹ بھی نہیں، الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن کمشنر کے بیان پر یقین کرنا چاہئیے انہوں نے کہا ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے ان کو لمبا ریلیف ملے گا، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close