اسلام آباد (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس میں 59 گواہان کو شامل کیا گیا ہے، جن کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف 3 وفاقی وزرا ہی نیب کے گواہ بنے، ریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔ پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال، اعظم خان کا ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ہے۔سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں بنے، بطور گواہ شامل ہوئے ہیں، دیگر گواہان میں نیب ،بینک، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان افسران اور پٹواری بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ کے سیکریٹری کے نام بھی گواہوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، سپرنٹنڈنٹ وزیراعظم آفس ندیم بٹ بھی گواہ کے طور پر سامنے آگئے، القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ بن گئے۔ایم کیو ایم کا کوئی وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ نہیں بنا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں