عمران خان کی بہنوں سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں کے معاملے پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔وکیل صفائی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواستگزار کے خلاف کچھ ثبوت نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت دیگر کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close