اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی آئینی جمہوریت میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے، سیاسی جماعت کا انتخابی نشان اس عمل کی نشاندہی کرتا ہے، پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں