بھارت سے پاکستان جاکر اسلام قبول کرنے والی انجو کے چونکا دینے والے انکشافات

نئی دہلی (پی این آئی)بھارت سے پاکستان جاکر اسلام قبول کرنے والی انجو ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہے۔ اسلام قبول نہیں کیا۔ شوہر کی مار سے بچنے کیلئے پاکستان بھاگی۔
پاکستان جانے والی انجو نے پولیس تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ عیسائی مذہب پر یقین رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس نے پولیس کو بتایا کہ ‘وہ ہندو مذہب کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتی ۔’ اس نے پولیس کو بتایا کہ اروند (اس کا شوہر) اسے بہت مارتا تھا، اس لئے وہ اپنی مرضی سے پاکستان چلی گئی تھی۔
پاکستان سے واپس آنے کے بعد انجو کو پولیس کی پوچھ گچھ سے گزرنا پڑا۔ اس دوران اس نے کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔
وہ اس سال جولائی میں پاکستان چلی گئی تھی۔ وہ اپنے شوہر اروند سے یہ کہہ کر گئی تھی کہ میں گھومنے جا رہی ہوں، دو چار دن میں واپس آ جاؤں گی، لیکن ویزے کی تفصیلات معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ وہ 90 دنوں کے ویزہ پر پاکستان گئی تھی۔ انجو نے وہاں اپنے فیس بک دوست نصر اللہ سے شادی کرلی تھی۔ پاکستان میں انجو اسلام قبول کرکے فاطمہ بن گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close