پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

مردان(نیوزڈیسک)مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مرادن کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہےکہ 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا، اسد قیصر اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close