ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا!

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی یا نہیں؟ دو رکنی کمیٹی نے فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی براہ راست نشریات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق کیا ریفرنس کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے گی؟ سپریم کورٹ کی دو رکنی کمیٹی سوموار کو رپورٹ پیش کرے گی۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی، نشریات براہ راست دکھائی جائیں یا سماعت کے بعد ریکارڈنگ جاری کی جائیں، کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت منگل 12 دسمبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں