عمران خان بھی الیکشن لڑیں گے، لیکن کب؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نااہلی ختم ہونے پر الیکشن بھی لڑیں گے۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کا کہنا تھا کہ نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، اگر بانی چیئرمین کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم اس کو چیلنج کریں گے۔۔۔۔۔ سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔۔۔۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین کی نااہلی ختم ہونے تک نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close