لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کے بارے میں بیان میں انہیں “کھلنڈرا “قرار دے دیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق بیان میں کہا کہ ایک کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا برا حال کر دیا، اس کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے، اسے معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل 190 ملین پاؤنڈ کا ہے، بند لفافہ لہرا کر کابینہ کی منظوری لی گئی، بند لفافے پر کہا گیا اس پر دستخط اور منظوری دے دیں۔ قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا، ریاست مدینہ صرف زبانی کلامی تھی۔ 60 ارب روپے کھا جاؤ گے تو ملک میں بجلی ، گیس مہنگی نہیں ہو گی؟ تمہیں جیل میں ڈالوں گا کہنے والے آج خود کدھر ہیں۔نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کئی زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بھرتے نہیں، ہم نے کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ خواہش ہے پاکستان کو اس گرداب سے باہر نکالا جائے۔ ملک کیلئے کچھ کرنے کی نیت لے کر میدان میں آئے ہیں۔ خدمت کا جذبہ ہو گا تو ملک کی تقدیر ضرور بدلے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں