چوہدری پرویز الٰہی کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ذاتی معالج کو اجازت دے دی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ذاتی معالج کو کل ملاقات کرنے کی اجازت دی ہے۔

گزشتہ روز پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جیل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کا بلڈ پریشر بہت کم ہو گیا تھا جس پر ان کا علاج کیا گیا اور حالت تسلی بخش ہو گئی، ڈاکٹرز نے ان کے خون کے نمونے بھی لئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close