اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری اہلیہ کا موقف آگیا

لاہور (پی این آئی) معروف ٹی وی اینکر اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری بیوی نے مؤقف دے دیا۔ اقرارالحسن پاکستانی ناظرین کی جانی پہچانی شخصیت ہیں، چند روز قبل ان کی تیسری شادی سے متعلق افواہوں نے زور پکڑا تو اقرارالحسن کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی ان کی کوئی تردید سامنے آئی تاہم ان کی مبینہ تیسری اہلیہ عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر خود ہی اپنی اقرارالحسن کے ساتھ شادی کی تصدیق کی۔

معاملہ کھل کر سامنے آنے پر اقرارالحسن کی دوسری بیوی فرح اقرار سے پوچھا گیا کہ ان کا شوہر کی تیسری شادی پر کیا مؤقف ہے تو ان کا کہنا تھا کہ میں تو پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ اقرار اگر تیسری شادی کرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close